تازہ ترین

عازمین حج کے لیے مقدس شہروں میں 5G سروس کا آغاز ہو گیا

عازمین-حج-کے-لیے-مقدس-شہروں-میں-5G-سروس-کا-آغاز-ہو-گیا

عازمین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام کے اِرد گرد منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں 37 نئے اسٹیشز قائم کیے گئے ہیں مکہ مکرمہ سعودی مملکت کی جانب سے اس بار حاجیوں پر پہلے سے بڑھ کر مہربانیاں کی جا رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک سہولت عازمین حج کے لیے مدینہ اور مکّہ کے مقدس شہروں میں 5G سروس کا آغاز ہے۔ رواں سال حج کے مقامات یعنی مکّہ مکرمہ میں منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں یہ سہولت دی جا چکی ہے جبکہ مدینہ میں بھی حاجی اس سہولت سے فائدہ اُٹھائیں گے۔مکّہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے حج پر آنے والوں کے لیے 5G سروس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’مکّہ مکرمہ کو سمارٹ ریجن کی جانب لے جانے میں آج کے دِن پہلا قدم اُٹھایا گیا ہے۔ میں آج کے روز کو اپنی زندگی کا اہم ترین دِن سمجھتے ہوئے اس پر بہت خوش ہوں۔ اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے سعودی وزیر نے گورنر مکہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال حاجیوں اور زائرین کو وسیع پیمانے پر مواصلاتی ٹیکنالوجیکے حوالے سے نئی سہولتیں دی جا رہی ہے۔5G نیٹ کی بہترین سروس فراہم کرنے کی خاطر مسجد الحرام کے آس پاس منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں 37 نئے اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ 5G کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں 4G نیٹ ورک بھی پہلے کی طرح کام کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ اسمارٹ حج پروگرام کا پہلا مرحلہ گزشتہ سال شروع ہوا تھا۔ جبکہ اس سال دُوسرے مرحلہ نافذ ہو گیا ہے۔ اس سہولت سے ڈھائی لاکھ حاجی فائدہ اُٹھائیں گے۔ خصوصاً حج کے موقع پر وہ متعدد ایپلی کیشنز کا استعمال کر کے کئی پریشانیوں سے بچ سکیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں