پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ڈرامہ ’میرے مہرباں‘ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے شہرت و داد سمیٹنے والی عائزہ خان ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔ گزشتہ دِنوں عائزہ نے اپنے نئے پراجیکٹ سے متعلق کچھ معلومات مداحوں سے شیئر کیں جس نے ان کے مداحوں کو اداکارہ کے نئے پراجیکٹ سے متعلق تجسس میں مبتلا کر دیا۔ اب عائزہ نے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے فالوور کو پیغام دیا ہے کہ ’خود پر اعتماد اور یقین رکھیں اور اپنے خوابوں کی طاقت کو جانیں‘۔ عائزہ کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔