تازہ ترین

عائزہ اعوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عائزہ-اعوان-کی-تصاویر-سوشل-میڈیا-پر-وائرل

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ نجی چینل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں ماہ نور کا مرکزی کردار ادا کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ عائزہ اعوان نے نئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔ عائزہ کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سردیوں کی مناسبت سے سویٹر اور ٹراؤزر زیب تن کیے کسی آبشار کے کنارے کھڑی ہیں۔ https://www.instagram.com/p/CWc3lLoM1ti/?utm_source=ig_embed&ig_rid=f2838f16-3463-4c08-8344-94ad06b261cd اداکارہ نے تین گھنٹے قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور پوسٹ پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ اعوان نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ https://www.instagram.com/p/CWX4t-nMnZf/?utm_source=ig_embed&ig_rid=3e68cf5f-510b-4fae-b89f-37e2d2a8404d عائزہ اعوان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں لیکن وہ شادی کے بعد بھی اداکاری کو جاری رکھیں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاری میرا جنون ہے خود کو کبھی بھی شوبز سے الگ نہیں کرسکتیں۔ https://www.instagram.com/p/CWSrf7uMpc4/?utm_source=ig_embed&ig_rid=561d30d3-63e2-41b6-aa3d-7b4be6c3cb3d یاد رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں ماہ نور نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد، گل رعنا، نوال سعید، عدیل چوہدری ودیگر شامل تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں