ظریف خان نیازی، کوآرڈی نیٹر ٹو سنٹرل میڈیا تحریک انصاف فوکل پرسن لیبر اینڈہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ فیصل آباد نے سوشل سکیورٹی ایم این سی ایچ ہسپتال کا دورہ کیا ۔ فیصل آباد: ڈاکٹر محمد یونس ایاز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال سے متعلق بریفنگ دی ۔ ظریف خان نیازی نے ڈاکٹر اور پیر امیڈیکل سٹاف میں کٹس تقسیم کیں اور ہیلتھ ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اس مشکل گھڑی میں ان کی کاوشوں کو سراہا اور بھرپور حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے ہسپتال کے صاف اور ہرے بھرے ماحول پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ مزدوروں کیلئے ماڈل ہسپتال کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ،ہم مریضوں کے علاج اور فلاح و بہبود کیلئے ہر مثبت قدم اٹھائیں گے۔