ائیرمارشل ریٹائرڈ اور دفاعی تجزیہ کار عاصم سلیمان نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ٹیکنیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے ، ایسے حادثوں کے بعد بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا کہ طیارہ گرنے پر فضائی قوت کے طور پر بھارت کو شدید دھچکا لگا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں پائلٹ کی غلطی ہوسکتی ہے ، ویڈیو میں پائلٹ کی غلط فیصلہ سازی لگ رہی ہے ۔
بھارتی فضائیہ ٹیکنالوجی، وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال ہے ، لیکن مختلف موقعوں پر اس کے 100 سے زائد طیارے گر چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔
بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنےاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کےمطابق 2بج کر10منٹ پر گرا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔