تازہ ترین

طاہر صادق حوصلہ و ہمت اور جہد مسلسل کا نام ہے :ایمان طاہر

طاہر-صادق-حوصلہ-و-ہمت-اور-جہد-مسلسل-کا-نام-ہے-:ایمان-طاہر

گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اٹک کے عوام اہلیت اور نا اہلی میں فرق جان چکے ہیں فتح جنگ: میجر طاہر صادق عزم ویقین، امید، حوصلہ و ہمت اور جہد مسلسل کا نام ہے ۔ ان کے شب و روز عوام کی خدمت اور فلاح انسانیت کیلئے وقف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹک کے لاکھوں عوام نے ہمیشہ والہانہ لگائو، خلوص اور محبت کے ساتھ میجر طاہر صادق پر اعتماد کیا ہے ۔ عوامی خدمت کا جو جذبہ، اہلیت ، ہمت اور سوچ میجر طاہر صادق کی ہے کسی اور کے پاس نہیں ہے ۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اٹک کے عوام جان چکے ہیں کہ اہلیت اور نا اہلی میں کیا فرق ہے ۔ نااہل اور نا لائق نمائندوں کا خمیازہ اٹک کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ میجر طاہر صادق جیسے عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار حقیقی عوامی نمائندے کا کسی نالائق سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ میں سیاسی ورکر کی حیثیت سے میجر طاہر صادق کے عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کی جدوجہد کر رہی ہوں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے محنت اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور غریب عوام کے مسائل حل کئے جائیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں