وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں73.78فیصد گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے ایک لاکھ 11ہزار 771میٹرک ٹن سے زائد گندم خرید لی گئی ہے گندم خریداری کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں کاشتکار محکمہ خوراک کے ساتھ تعاون کریں گندم خریداری کا ٹارگٹ پوراکرنا انتہائی ضروری ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ جن کاشتکاروں نے بار دانہ لینے کے باوجود محکمہ خوراک کو گندم فروخت نہیں کی انہیں قائل کیا جائے گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ہیڈ اسلام چیک پوسٹ پر 1500پی پی گندم کے تھیلوں میں 10میٹرک ٹن گندم برآمد کر کے فوڈ سنٹر پی آر سنٹر وہاڑی بھجوا دی گئی ہے علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جا رہا ہے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 31 گراں فروشوں کو 42 ہزار روپے جرمانے کئے ۔