تازہ ترین

صہیب کی دبئی روانگی مشکوک ، متبادل کے لیے شعیب ملک کے نام پر غور

صہیب-کی-دبئی-روانگی-مشکوک-،-متبادل-کے-لیے-شعیب-ملک-کے-نام-پر-غور

لاہور : قومی کرکٹر صہیب مقصود کی کمر میں تکلیف کے باعث دبئی روانگی مشکوک ہوگئی ۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیب مقصود کے حوالے سے میڈیکل ایڈوائس پر ایک دو دن میں فیصلہ متوقع ہے اور ان کے متبادل کے بارے میں بھی مشاورت جاری ہے ۔  صہیب مقصود کے متبادل کے طورپر سابق کپتان شعیب ملک کے نام بھی زیر غور ہے ۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صہیب مقصود کوسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائیگا۔  صہیب کی کمر کا ایم آر آئی سکین 6 اکتوبر کو کروایا گیا تھا ۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں