پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ اب تک صوبہ بھر میں تقریباً70لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں، لاہور: صحت انصاف کارڈکے حامل ہرخاندان سے طبی سہولیات بارے فیڈبیک حاصل کیاجارہاہے، صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا ۔صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران صحت انصاف کارڈکی باقی اضلاع میں تقسیم اورصحت انصاف کارڈ کے حامل افرادکےطبی سہولیات بارے فیڈبیک کاجائزہ لیا۔