تازہ ترین

صوابی: عمرے سے لوٹنے والے رشتہ دار کو لینے جانیوالے خاندان کی کوچ حادثے کا شکار، 2 جاں بحق، 17 زخمی

صوابی-عمرے-سے-لوٹنے-والے-رشتہ-دار-کو-لینے-جانیوالے-خاندان-کی-کوچ-حادثے-کا-شکار،-جاں-بحق،-زخمی

صوابی میں مسافر کوچ اور بس میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور17 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122 کے مطابق مسافر کوچ بٹ خیلہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ جارہی تھی کہ اُسے شیوہ اڈہ چوک کے مقام پر حادثہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور بس میں ٹکر ہوئی۔

ریسکیو ترجمان لقمان خان نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 شدید زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور مسافر کوچ کا ڈرائیور شامل ہیں۔

ریسکیو کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق کوچ میں سوار تمام مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

پنجاب اور کے پی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونیوالے ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق:

ریسکیو کے مطابق سیالکوٹ میں بڈیانہ روڈ پر دو تیز رفتار گاڑیوں نے رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ان میں 2 بھائی اور ان کا ایک کزن بھی شامل تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں کاریں آپس میں ریس لگا رہی تھیں جس کے باعث حادثہ پیش آیا جب کہ حادثے کے بعد ڈرائیورز فرار ہوگئے۔

دوسری جانب چار سدہ میں  ترنگزئی بائی پاس پر اسکول وین اور ٹرک میں ٹکر  ہوئی جس کے نتیجے میں  دو طالب علم جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

ادھر بھکر میں ایم ایم روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم  ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں