تازہ ترین

صدف کنول نے ساس کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی

صدف-کنول-نے-ساس-کی-ڈانس-ویڈیو-شیئر-کردی

پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے ساس، سینئر اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ، اداکار شہروز سبزواری کی والدہ کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔ صدف کنول کی جانب سے ساس، سفینہ شیخ کی گزشتہ روز اپنی نند ( کزن ) کی شادی کی تقریب کے دوران بنائی گئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی گئی ہے جس پر مداح مثبت اور منفی دونوں طرح کے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔ https://www.instagram.com/p/CWbOs9bAw9C/?utm_source=ig_embed&ig_rid=be54bca9-4d4d-445d-b92b-ff4dc45899a9 صدف کنول کی جانب سے ساس سمیت شہروز سبزواری کے ساتھ بھی تصاویر اور شادی کو انجوائے کرتے ہوئے کی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔ چند سوشل میڈیا صارفین کا ان ویڈیوز سے متعلق کہنا ہے کہ ’بہروز سبزواری کی اہلیہ پر دوسری بہو ( صدف کنول ) کا اثر آ گیا ہے،‘ جبکہ چند کا کہنا ہے کہ ’صدف کنول اور شہروز سبزواری ٹی وی پر تو بہت اسلامی بنتے ہیں اور اب گانوں پر ڈانس کر رہے ہیں۔‘

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں