تازہ ترین

صحت کارڈ ، نجی ہسپتالوں کی تعدادکوبڑھایاجائے :یاسمین راشد

صحت-کارڈ-،-نجی-ہسپتالوں-کی-تعدادکوبڑھایاجائے-:یاسمین-راشد

کارڈزکے ذریعے 60 لاکھ سے زائدخاندانوں کو طبی سہولیات کی فراہمی :صوبائی وزیر لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے صحت انصاف کارڈ بارے ہرپندرہ دن بعدپنجاب ہیلتھ انیشیٹومینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس طلب کرلیا۔صوبائی وزیرنے یہ احکامات محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے ۔وزیرصحت نے چھتیس اضلاع میں مریضوں کوصحت انصاف کارڈزکے ذریعے مہیاکی جانیوالی طبی سہولیات کے معیاراوردستیابی کاجائزہ لیا۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈزکے ذریعے ساٹھ لاکھ سے زائدخاندانوں کوسرکاری اورنجی سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ صحت انصاف کارڈکے حامل خاندانوں کو ہسپتالوں کی سہولیات بارے آگاہی دی جائے ، صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندانوں کیلئے نجی ہسپتالوں کی تعدادکوبڑھایاجائے ۔ تھیلیسیمیا کے تیس ہزا ررجسٹرڈ مریضوں کوبھی صحت انصاف کارڈ کی سہولت دی گئی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں