تازہ ترین

صبورعلی اور علی انصاری کی رسم مایوں، تصاویر اور ویڈیو وائرل

صبورعلی-اور-علی-انصاری-کی-رسم-مایوں،-تصاویر-اور-ویڈیو-وائرل

کراچی : نئے سال کے آغاز پر شوبز فنکاروں کی شادیوں کا سلسلہ بھی عروج پر ہے، گزشتہ دنوں اریبہ حبیب کی شادی خانہ آبادی کی تقریبات ختم ہوئیں تو اب صبورعلی اور علی انصاری نے بھی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارہ صبورعلی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے https://www.instagram.com/p/CYW9LFpPKmr/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading ان دنوں دونوں اداکاروں کی مایوں کی ویڈیو اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اس سے قبل اداکار صبور اور اداکار علی کی ڈھولکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ https://www.instagram.com/tv/CYW7VbrhpxO/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading گزشتہ رات صبور علی اور علی انصاری کی مایوں کی رسم ادا کی گئی، جس میں کئی اداکاروں نے شرکت کی۔ صبور علی کی بہن سجل علی اور والد بھی مایوں کی رسم ادا کرتے نظر آئے۔ https://www.instagram.com/p/COU9HOQLMiO/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading صبورعلی نے علی انصاری کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی اور ساتھ بسم اللہ کا کیپشن دیا۔ گزشتہ برس صبور علی اور علی انصاری کا رشتہ طے ہوا تھا جس کی خبر سن کر ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ https://www.instagram.com/tv/CYRWJaLJYvG/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading واضح رہے کہ اس حوالے سے 8 ماہ قبل دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ جاری کرتے ہوئے بھی اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فنکاروں کی شادی 10 جنوری تک ہوجائے گی اور ان کے ولیمے کی تقریب ممکنہ طور پر15 جنوری کو ہوگی تاہم دونوں نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں