شیخوپورہ میں المناک حادثہ — ٹرک کی ٹکر سے اسکول بس نالے میں جاگری، 21 بچے زخمی
شائع شدہ تاریخ 28 اکتوبر, 2025
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ شیخوپورہ کے بائی پاس پر پیش آیا جس دوران ٹرک کی ٹکر سے اسکول بس نالے میں جاگری۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 21 بچے زخمی ہوگئے جس دوران 6 بچوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔