تازہ ترین

شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان

شہباز-شریف-نے-10-ماہ-میں-معیشت-اور-جمہوریت-کو-تباہ-کردیا،-عمران-خان

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت نے 10 ماہ میں جمہوریت اور معیشت کو تباہ کردیا۔ عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کی گئی  اس امپورٹڈ حکومت کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1621360138752761859?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1621360138752761859%7Ctwgr%5E87c61ebaac2b77ea83ed93be0c88d23592faa072%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2436588%2F1 عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 10 ماہ میں حکومت نے معیشت تباہ کردی،قانون کی حکمرانی اوربنیادی حقوق ختم کردئیے اور ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا اورناک کے نیچے جس طرح دہشتگردی کو پھیلنے کی کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا یہ سب دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہوسکتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں