سابق وزیراعلیٰ پنجابشہباز شریف نے میل آن سنڈے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا۔ زرائع کے مطابق شہباز شریف نے میل آن سنڈے کے خلاف ہتک عزت کے لیے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے جس کے لیے شہباز شریف نے برطانوی لاء فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور لاء فرم نے میل آن سنڈے کو جواب کے لیے نوٹس بھجھوا دیاہے۔ میل آن سنڈے تین ہفتے میں نوٹس کا جواب دینے کا پابند ہو گا اور مناسب جواب نہ دینے کی صورت میں کاروائی کو آگے بڑھانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔اخبار نے شہباز شریف اور انکی فیملی پر زلزلہ زدگان کیلئے برطانوی امداد چوری کرنے کا الزام لگایا تھا۔