تازہ ترین

شنیرا اکرم پاکستانیوں کی 'بھابھی' بن کر بےحد خوش

شنیرا-اکرم-پاکستانیوں-کی-'بھابھی'-بن-کر-بےحد-خوش

شنیرا اکرم کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں، وہ معروف کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ ہی نہیں بلکہ ایک باہمت خاتون بھی مانی جاتی ہیں جو ہمیشہ ہی پاکستان کی حمایت میں آگے آگے رہتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ پاکستانیوں کی بھابی بھی ہیں، جو اکٹر و بیشتر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں کے ساتھ رابطے میں بھی رہتی ہیں۔رواں ماہ 12 تاریخ کو کراچی میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا گیا، جہاں شنیرا اکرم بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے میدان میں پہنچی۔تحریر جاری ہے‎جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود ان کے مداحوں نے انہیں بھابی کہہ کر بلانا شروع کردیا، جس کی ویڈیو شنیرا نے خود بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ https://www.instagram.com/p/B9qwSOvg8A9/?utm_source=ig_web_copy_link ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'واہ کیا مجمہ تھا، اپنا نام سن کر بےحد خوشی ہوئی اور بہت اچھا لگتا ہے کہ میں اپ کی بھابی ہوں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اس خوبصورت ملک کے لوگ مجھ سے بےحد محبت کرتے ہیں، آپ سب کا بہت شکریہ'۔ ان کے مطابق 'پی ایس ایل کے دوران یہ شائقین ہی ہیں جو کھیلوں کو شاندار بناتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بہت دکھ ہوا یہ سن کر کہ فی الحال صرف ٹی وی پر ان کھیلوں کو دیکھا جائے گا، لیکن ایسے وقت میں اپنی حفاظت کرنا زیادہ ضروری ہے'۔انہوں نے مزید لکھا کہ 'اس سال کا پی ایس ایل شاندار رہا، بہلے ہم میدان میں موجود نہ ہوں لیکن ایک ساتھ ہیں، کھیل چلتا رہا، لیکن سب اپنی حفاظت بھی کریں، صفائی اور صحت کا خیال رکھیں'۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ کے دوران شنیرا کراچی کنگز کی شرٹ پہنی ہوئی تھی جس پر 'بھابھی' بھی تحریر تھا۔ https://www.instagram.com/p/B9pJhtkgyJy/?utm_source=ig_web_copy_link خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت پنجاب کی سفارش پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لاہور میں شیڈول بقیہ میچز قذافی اسٹیڈیم کے بند دروازوں میں منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا۔یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث ایونٹ میں شریک افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں