تازہ ترین

شندورمیں تین روزہ پولوفیسٹیول آج سے شروع ہوگا

شندورمیں-تین-روزہ-پولوفیسٹیول-آج--سے-شروع-ہوگا

گلگت : گلگت بلتستان کے سیاحت اور کھیلوں کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول  آج سے شروع ہوگا۔ بارہ ہزار 600 فٹ بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں اس سال پھر میلا سجنے کو تیار ہے ،   پولو گرائونڈ میں خیبرپختونخوا حکومت کے اشتراک سے سالانہ پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔  فیسٹیول میں گلگت بلتستان اور چترال کی ٹیمیں حصہ لیں گی، شندور پولو فیسٹیول کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ عالمی وبا  کورونا کی وجہ سے گزشتہ دو سال شندور پولو فیسٹول تعطلی کا شکار رہا، لیکن سیاح اور پولو کے شوقین کھلاڑیوں اس کے دوبارہ انعقاد پر بہت خوش ہیں ۔  شندور پولو فیسٹول 7 سے 9 جولائی تک ہوتا ہے ، لیکن اس سال عید قربان کی وجہ سے اس فیسٹول کے شیڈول کو آگے لے جایا گیا ہے اور اس سال یکم سے 3 جولائی تک پولو میچز کھیلے جائیں گے ۔ شندور چترال اور گلگت بلتستان کے باڈر پر واقع سرسبز کھلا میدان ہے ، جہاں پر 1936 سے باقاعدگی کے ساتھ ہر سال  ہوتا آرہا ہے،  اس فیسٹول کو  عالمی شہرت حاصل ہے اور ہزاروں مقامی و غیر ملکی سیاح اس میں شرکت کرتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں