تازہ ترین

شمالی کوریا نے آج بھی 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے

شمالی-کوریا-نے-آج-بھی-2-بیلسٹک-میزائل-داغ-دیے

سیئول : سلامتی کونسل کے اجلاس کے ایک گھنٹے   بعد ہی  جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا نے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا 1 اور تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا نے جاپان کی جانب سمندر میں 2 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ شمالی کوریا نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ  تجربات امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف ضروری جوابی اقدامات تھے۔ سیئول، ٹوکیو اور واشنگٹن کی جانب سے  حالیہ ہفتوں میں مشترکہ فوجی مشقوں میں تیزی  آئی ہے ، جس میں بڑے پیمانے پر بحری مشقیں اور آبدوز شکن مشقیں شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے ۔ ان تینوں ممالک نے شمالی کوریا کےتازہ تجربے کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔  غیر ملکی خبر ایجنسی  کے مطابق  شمالی کوریا نے گزشتہ روز بھی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ شمالی کوریا نے پہلے سے کہیں زیادہ طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس نے 5 سال میں پہلی مرتبہ جاپان کے اوپر پرواز کی جس کی وجہ سے وہ اپنے رہائشیوں کو محفوظ پناہ لینے کی وارننگ جاری کرنے پر مجبور ہوا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں