ماچھیوال میں سیوریج کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے :کیپٹن (ر)وقاص رشید وہاڑی : ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس کار خیر میں تمام محکموں کے افسران اپنا بھر پور کر دار ادا کریں اور اس کی اہمیت کو اجاگر کریں تاکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل میسر آسکے اور انہیں سرسبز و شاداب ماحول دستیاب ہو سکے درخت انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے درخت انتہائی ضروری ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ تمام محکمہ جات اپنی اپنی سائٹس کی نشاندہی کرینگے تاکہ وہاں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جا سکیں ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت عوامی مسائل کے حل کیلئے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو فوری عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ کیخلاف پیڈ ایکٹ کے تحت انکوائری کرانے کا حکم بھی دیا ۔ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ نے غیر قانونی طور پر 2خواتین ٹیچرز کی تنخواہ بند کرائی تھی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشیدنے اس مو قع پر کہا کہ مالی معاونت اور 17-Aکے تحت ملازمت کے کیسز کو فوری طور پر نمٹایا جائے۔