ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر شان مسعود کی شادی کے سلسلہ میں قوالی نائٹ کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے گلوکاری بھی کی۔ https://www.instagram.com/reel/Cn2hYFWDO_c/?utm_source=ig_embed&ig_rid=f7cf0ca3-69dd-41ec-a30c-962233780c75 کرکٹر شان مسعود حال ہی میں اپنی دوست نیشے کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، شان کے نکاح اور رخصتی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ https://www.instagram.com/p/Cn2dtJdyrlZ/?utm_source=ig_embed&ig_rid=69028379-70de-4e65-a179-dee8c398da9f پاکستانی قومی ٹیم کے بلے باز شان مسعود کی اہلیہ نیشے کے ہمراہ قوالی نائٹ کی تصاویر سامنے آگئیں جس میں شان کووائٹ سوٹ پر بلیک واسکٹ جبکہ ان کی اہلیہ نیشے کو لال رنگ کا دلفریب لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ https://www.instagram.com/p/Cn2ezsTShNp/ شان مسعود کا ولیمہ جمعہ کے روز کراچی میں ہوگا۔ شان مسعودان کی نیشے سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے، وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے۔ شان مسعود کے مطابق جب سے نیشے ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلا آیا ہے۔