دمشق: شام کے مغربی علاقے میں ملبے تلے نوزائیدہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بچی کی ماں زلزلے کے فوری بعد بچی کو جنم دینے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ زلزلے میں نومولود بچی کے والد،4 بھائی بہن اور خالہ بھی جاں بحق ہوگئے۔ https://twitter.com/Pak_Weather/status/1622889083281330179?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1622889083281330179%7Ctwgr%5Ee13963233469d425be09f33cab4e72ad28f7d35a%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2438756%2F10 امدادی کارکنوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نوزائیدہ بچی کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔بچی کے جسم پر متعدد زخم اور خراشیں تھیں اور شدید سردی کے باعث ہائپو تھرمیا ہوگیا تھا ۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت اب مستحکم ہے۔ پیر کو شام اور ترکی میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اب تک 8 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔