تازہ ترین

شادی کے بعد حریم شاہ کا ویڈیو پیغام

شادی-کے-بعد-حریم-شاہ-کا-ویڈیو-پیغام

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کے بعد ان کی شوہر سے متعلق قیاس آرائیوں پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ معروف ٹک ٹاکر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کی کہ ان کا نام کسی شخص کے ساتھ نا جوڑا جائے کیونکہ اس سے قبل وہ کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں تھیں۔ حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اب تک جتنے لوگوں کے ساتھ ویڈیو بناتی رہی ہوں وہ محض پروموشن کیلئے تھا اور ضروری نہیں پروموشن کی غرض سے بنائی جانے والی ویڈیوز میں اس شخص کے ساتھ کوئی تعلق بھی ہو۔ https://www.instagram.com/p/CQsXq2cDG2G/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا ہے کہ برائے مہربانی میری تصاویر مختلف لوگوں کے ساتھ شیئر نا کی جائیں، اگر میرا اس سے قبل کسی سے کوئی رشتہ ہوتا تو میں ضرور آگاہ کرتی۔ خیال رہے گزشتہ روز حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی سے شادی کی خبریں آئی تھیں جس کے بعد صارفین میمز کے طور پر مختلف لوگوں کے ساتھ حریم شاہ کا نام جوڑ رہے تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں