تازہ ترین

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کا شور شرابہ، ارکان نے چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کر لیا

سینیٹ-اجلاس-میں-اپوزیشن-ارکان-کا-شور-شرابہ،-ارکان-نے-چیئرمین-ڈائس-کا-گھیراؤ-کر-لیا

اسلام آباد : سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی۔ اپوزیشن ارکان نے چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزار وسیم نے نقطہ اعتراض پر کہا کہ کل پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کرکے شب خون مارا گیا۔ اس حوالے سے ہماری تحریک التوا کو فوری منظور کیا جائے۔ اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرعلامتی واک آئوٹ بھی کیا۔ مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا، مفتاح اسماعیل پر تنقید میں بولے وزیرخزانہ کو معصوم بچوں پر بھی رحم نہیں آتا۔ ایک ہفتے میں پٹرول 60 روپے فی لیٹر بڑھایا گیا۔ اصل مہنگائی تو اب شروع ہو گی۔ کامل علی آغا کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف کو تنقید کا نشانہ بنانے پرحکومتی ارکان نے شور کیا۔ قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک میں انتشار کے بجائے اتحاد کی ضرورت ہے۔ ایوان کو جلسہ گاہ نہ بنایا جائے، بتایا جائے  معیشت کا بیڑا کس نے غرق کیا؟۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا۔ ان سے معیشت نہیں چلتی استعفی دیں اور الیکشن کرائیں۔ اپوزیشن لیڈر نے وزرا کے سرکاری دوروں اور پٹرول کو قومی خزانے کے بجائے اپنی جیبوں سے خرچ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی نے ایوان میں احتجاج شروع کر دیا اور چیئرمین سینٹ کی نشست کا گھیرائو بھی کیا۔ چیئرمین سینیٹ کی درخواست پر پی ٹی آئی ارکان احتجاج بند کرکے اپنی نشستوں پر چلے گئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں