سینٹرل جیل سے رہائی کے چند گھنٹوں بعد شخص قتل
شائع شدہ تاریخ 15 اکتوبر, 2025
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی جسے سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد جیل کے قریب ہی فائرنگ اور چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہناہے کہ مقتول کا آبائی تعلق لاڑکانہ سےتھا جس نے پسند کی شادی کی تھی، امیربخش کی جیل سے رہائی کا مخالفین کو علم تھا اور وہ گھات لگائے بیٹھے تھے، امیر بخش جیسے ہی جیل سے باہرآیا تو چند قدم کے فاصلے پر اسے چھری کے وار سے قتل کردیا گیا۔
دوسری جانب گڈاپ میں بنگلےسےنوجوان کی پھندالگی لاش ملی جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ معاملہ قتل ہے یا خودکشی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،لاش کے حوالے سے مزید حقائق سامنےآنے پر کارروائی ہوگی۔