ملتان: ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو1122کی دریائے چناب پر سیلاب سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق کی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ سیلاب کی روک تھام کیلئے شیر شاہ برج پر فرضی مشق کی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد طیب خان نے ہونے والی فرضی مشقوں کا جائزہ لیا جبکہ انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات ،ڈاکٹر کلیم ،پی ڈی ایم اے کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ناصر سلطان ، سی ای او ایجوکیشن ریاض خان اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈی ایم او حبیب الظفرموجود تھے ، فرضی مشقوں میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنیکا عملی مظاہرہ کیا گیا ، پانی میں ڈوبے اشخاص کو نکالنے اور انخلا کے دوران زخمی ہونیوالوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنیکی فرضی مشق بھی کی گئی ، اس موقع پر ریسکیو، محکمہ صحت ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے رجسٹریشن اور کیمپ لگائے گئے ، اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے نمٹنے کیلئے فلڈ فائٹنگ پروگرام تیار کرلیاہے۔