پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پہلے ہی سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے، اپوزیشن ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ نہیں آیا جب انکا استعفیٰ آئے گا تو ہوسکتا ہے انہیں بلا لوں اور انہیں استعفیٰ نا دینےکیلئےمنا لوں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ میں27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دیا تھا اور اس کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔