تازہ ترین

سیدنا امام جعفر صادقؒ باکرامت بزرگ تھے ، علامہ الیاس قادری

سیدنا-امام-جعفر-صادقؒ-باکرامت-بزرگ-تھے-،-علامہ-الیاس-قادری

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا امام جعفر صادق ؒ باکرامت بزرگ تھے کراچی: امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا امام جعفر صادق ؒ باکرامت بزرگ تھے ،آپ ؒ کا اکثر وقت عبادت میں صرف ہوتا،آپ فرض نمازوں کے ساتھ نفلی روزے بھی رکھتے تھے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مذاکرے کے دوران بیان کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امام جعفر صادقؒ کے نقش قدم پر چلنے اور ان کی پیروی کی کوشش کرنی چاہئے، اگر روزانہ ایک پارہ تلاوت قرآن ہوجائے تو کیا ہی اچھی بات ہے ،ماہ رجب اپنی برکتیں لٹا رہا ہے جس سے ہوسکے وہ نفل روزوں کا اہتمام کرے، ہمیں چاہیے کہ نقصان والے کام کو چھوڑ دیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں