درخت بہتر ما حول کے ضامن ، جنگلات کا فروغ نا گزیر ، صادق سنجرا نی ، اسد قیصر اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ملک کی ترقی ، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔تقریب میں اراکین پارلیمنٹ ، میڈیا کے نمائند وں ،قومی اسمبلی، سینیٹ سیکرٹریٹ ،سی ڈی اے کے ملازمین نے بھی شرکت کی ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ درخت بہتر ماحول کے ضامن ہیں اور پار لیمنٹ اس مہم میں حکومت کا بھر پور ساتھ دے گی۔ دنیا میں بڑ ھتے ہو ئے موسمی تغیرات کو کنٹرول کرنے کیلئے جنگلات کا فروغ انتہائی ناگزیر ہے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سینیٹر سید شبلی فراز،سینیٹر سجاد حسین طوری،محمد طلحہ محمود، بیرسٹر محمد علی سیف، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، ثناء جمالی، سیمی ایزدی، احمد خان و دیگر بھی موجود تھے ۔