تازہ ترین

سپریم کورٹ کا رولز بنائے جانے تک 184(3) کے تمام کیسز کو روکنے حکم

سپریم-کورٹ-کا-رولز-بنائے-جانے-تک---کے-تمام-کیسز-کو-روکنے-حکم

سپریم کورٹ نے رولز بنائے جانے تک 184 (3) کے تمام کیسز کو روکنے حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس اور آئینی اہمیت کے حامل مقدمات پر سماعت مؤخر کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے کے کیس فیصلہ جاری کردیا۔

نو صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا،فیصلے میں کہا گیا آئین اور رولز چیف جسٹس کو اسپیشل بینچ تشکیل دینے کی اجازت نہیں دیتے، آئین نے چیف جسٹس کو یکطرفہ اور مرضی کا اختیار نہیں دیا، چیف جسٹس کے پاس اختیار نہیں کہ بنچ کی تشکیل کے بعد کسی جج کو بنچ سے الگ کریں۔

قرار دیا ارکان پارلیمنٹ عوام کو جوابدہ ہیں، عدلیہ کسی کو جوابدہ نہیں، پیمرا کی جانب سے ججوں پر تنقید پر پابندی آئین اور اسلام کیخلاف ہے۔

فیصلہ دو ایک کے تناسب سے جاری کیا گیا، جسٹس شاہد وحید نے اختلاف کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں