واشنگٹن جان پیرز اور الیکس ڈی مینار پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جان سبسٹین اور رابرٹ فاراح پر مشتمل کولمبین ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔ جمعہ کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں جان پیرز اور الیکس ڈی مینار پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی سخت مقابلے کے بعد جان سبسٹین اور رابرٹ فاراح پر مشتمل کولمبین ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو 6-7(6-8)، 7-6(7-4) اور 10-6 سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔