عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان ریپڈ سپورٹ فورس کے کمانڈر نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے کیا۔ ریپڈ سپورٹ فورس کے مطابق اس جنگ بندی میں دشمنی کا خاتمہ بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) کے سربراہ جنرل عبد الفتاح البرہان کی جانب سے اس اعلان پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ سوڈان میں 2023 سےحکومتی فورسز اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے الفشر شہر میں حملہ کرتے ہوئے پورے شہر پر قبضہ کرلیا تھا اور اس دوران 2 ہزار افراد کو قتل کیاگیا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق سوڈان جھڑپوں میں اب تک 13 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چند روز قبل سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔