تازہ ترین

سونے کے نرخ میں بڑا اضافہ، قیمت پھر بلند ترین سطح پر

سونے-کے-نرخ-میں-بڑا-اضافہ،-قیمت-پھر-بلند-ترین-سطح-پر

 کراچی: عالمی سطح پر سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کے نرخ میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1824 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی تاہم ملکی سطح پر سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ ملکی سطح پر سونے کے نرخ بڑھنے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2829 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.71 روپے بڑھ کر 1800.41 روپے کی سطح پر آگئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں