آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں سونے کے دام میں 400 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 69 ہزار 94 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کے دام میں 20 روپے کمی کے بعد قیمت 2 ہزار 120 روپے فی تولہ ہوگئی۔
دوسری جانب انٹرنینشل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کمی کے بعد قیمت ایک ہزار 819 ڈالر ہوگئی۔