تازہ ترین

سونے کی درآمدات میں 37.32 فیصد کمی

سونے-کی-درآمدات-میں-37.32-فیصد-کمی

اسلام آباد مالی سال 2018-19ئ کے پہلے 11ماہ کے دوران سونے (گولڈ) کی ملکی درآمدات میں 37.32 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ئ میں جولائی تا مئی کے دوران 477کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جس کی کل مالیت 2 ہزار 107ملین روپے تھی جبکہ مالی سال 2018-19ئ کے اسی عرصہ کے دوران سونے کی ملکی درآمدات کم ہو کر 299کلو گرام تک پہنچ گئیں جس کی مالیت ایک ہزار 557ملین روپے تک کم ہو گئی۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ئ میں جولائی تا مئی کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19ئ کے اسی عرصہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 178کلو گرام یعنی 37.32فیصد کمی واقع ہوئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں