ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مداح کی جانب سے شادی کے سوال پر طنزیہ انداز میں جواب دیا۔ بھارتی اداکارہ سوناکشی نے سوشل میڈیا پر سوال جواب کا فیچر استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ بتائیں آپ لوگوں نے اس ویک اینڈ پر کیا کیا؟۔ اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پرستاروں نے اپنی ہفتہ وار سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور سوالات کے انبار بھی لگا دیے، سوناکشی نے مختلف سوالات کے جواب دیے لیکن شادی کا پوچھنے پر طنزیہ انداز اپنایا۔ ایک مداح نے سوناکشی سنہا سے سوال کیا کہ ہر کوئی شادی کررہا ہے آپ کب کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے کہا ہر کوئی کورونا کا بھی شکار ہورہا تو کیا میں بھی ہوجاؤں؟۔ اداکارہ کے اس طنزیہ جواب کو کسی نے بدتمیزی قرار دیا جس پر سوناکشی کا کہنا تھا کہ اسے مذاق کرنا یا طنزیہ مزاج کا مظاہرہ کہتے ہیں اور اکثر لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتا جن میں آپ بھی شامل ہیں۔