کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہونگے، الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی،الیکشن شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں سندھ حکومت کے خط کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں سیکشن 34 کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پھر مسترد کردی، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآبادبلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق ہو گا ، کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہونگے۔