سعودی حکام نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے حامل ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزا پر بھی پابندی عائد کر دی جدہ : سعودی عرب میں عمرہ اور زیارتوں کے لیے داخلے پرعارضی پابندی عائد۔ سعودی حکام نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے حامل ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزا پر بھی پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارتوں کے لیے مقدس مقامات میں داخلوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ https://twitter.com/arabnews/status/1232803926358933504 خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ترکی کے غیر ضروری سفر سے بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ جو ممالک کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہیں ان کے شہریوں کو بھی سیاحتی ویزے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کرنے یا عمرہ کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس کے علاوہ ان تمام ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جہاں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ قریباََ 70 لاکھ زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے ہر سال سعودی عرب آتے ہیں جن کی اکثریت جدہ اور مدینہ منورہ کے ایئرپورٹس کے ذریعے مملکت میں داخل ہوتی ہے۔