وفاقی کابينہ نے سعودی عرب سے تين ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی جو پاکستان کو آئندہ ہفتے مل جائیں گے۔ وزير اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے مطابق سعودی عرب سے تين ارب ڈالرز ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔ سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی منتقلی سے متعلق تمام قانونی معاملات طے ہوگئے اور یہ رقم اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کے لیے ایک معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ اعلان کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں سپورٹ اور کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کروائے گا۔