سعودی سفارتخانے کے شعبہ نشر و اشاعت کے سربراہ علی خالد الدوسری نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن نیوز اسلام آباد سینٹر کا دورہ کیا، اسلام آباد : سعودی وفد نے سرکاری ٹی وی کے نیوز روم اور سٹوڈیوز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں نیوز ڈیسک اور سٹوڈیوز سے خبروں کے براڈ کاسٹ سے متعلق طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، پی ٹی وی نیوز حکام سے ملاقات میں علی خالد الدوسری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔