تازہ ترین

سسرالیوں کا بہو پر تشدد،گرم چھریوں سے جسم داغتے رہے

سسرالیوں-کا-بہو-پر-تشدد،گرم-چھریوں-سے-جسم-داغتے-رہے

جڑانوالہ: رقم نہ دینے پر سسرالیوں کا بہو پر آ ہنی راڈوں سے تشدد، گرم چھریوں سے جسم داغتے رہے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی، متاثرہ خاتون انصاف کیلئے تھانے پہنچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد زبیر کالونی کی رہائشی نورین شہزادی کی 2سال قبل عاقب علی کے ساتھ شادی ہوئی جس کے بطن سے ایک بیٹا پیدا ہوا مگر بعد ازاں گھریلو جھگڑے شروع ہو گئے جس پر نورین شہزادی اپنے میکے منڈی بچیانہ چلی گئی،27مئی کونورین شہزادی کے شوہر عاقب علی نے اپنے بھائیوں اور ماں کے ہمراہ مبینہ طور پر آہنی راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور گلے میں پھندا ڈال کر گھماتے رہے جبکہ پنکھے کے ساتھ رسی ڈال کر قتل کرنے کی کوشش کی ۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بھی اس کے سسرال والے اس کے والد سے گھر بسانے کیلئے 4 لاکھ سے زائد کی رقم لے چکے ہیں اب میرے شوہر نے دوبارہ 5 لاکھ روپے طلب کئے ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں