تازہ ترین

سرکاری ٹیچر کی بلیک بورڈ پر سفید چاک سے بنائی گئی ڈرائینگ کے سوشل میڈیا پر چرچے

سرکاری-ٹیچر-کی-بلیک-بورڈ-پر-سفید-چاک-سے-بنائی-گئی-ڈرائینگ-کے-سوشل-میڈیا-پر-چرچے

سرکاری ٹیچر کی جانب سے بلیک بورڈ پر سفید چاک سے بنائی گئی ڈرائینگ کے سوشل میڈیا پر چرچے عمر کوٹ کے سرکاری سکول ٹیچر کی  بلیک بورڈ پر سفید چاک سے بنائی گئی منفرد اور دلفریب ڈرائنگ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے  نہایت نفاست کے ساتھ بنائی بلیک بورڈ پر ڈائینگ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں کیپشن دیا کہ  عمر کوٹ کے سرکاری سکول کے ڈائینگ ٹیچر کی ڈرائینگ دیکھیے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ سرکاری سکول ٹیچر صرف اپنے سینئرز  سے حوصلہ افزائی مانگتے ہیں ، ٹوئٹر صارف نے سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ کو بھی اس پوسٹ میں ٹیگ کیا ہے۔ https://twitter.com/VinodSharmaPK/status/1615271986283814913?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1615271986283814913%7Ctwgr%5E42d41cc844ed62effa0ec61b1d3a76605e23bd3e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F20419 آج شیئر کی گئی یہ ٹوئٹر پوسٹ اب تک تقریباً57 ہزار کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں