اداکارہ سجل علی ان دنوں اپنے ایک پرانے خوف پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہیں جسے انہوں نے اپنے فالوورز کے ساتھ بھی شیئر کیا۔ انسٹا پر سجل نے تصویرشیئر کی جس میں وہ کتے کےساتھ کھیل رہی ہیں، اداکارہ نے بتایا کہ وہ کتوں سے ڈرنے کے خوف پرقابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔ سجل نے لکھا ’’میں ہمیشہ سے کتوں سے ڈرتی تھی اور تھوڑا بہت اب بھی ڈرتی ہوں۔ لیکن میں نے محسوس کیا ہے کہ ایک بار آپ ان کو سمجھ جائیں اور انہیں اپنا دوست بننے کا موقع دیں تو تمام کتے بہت اچھے ہیں‘‘۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں سجل نے مزید لکھا ’’ براہ کرم یاد رکھیں کہ ایسے اوقات کے دوران ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہیے‘‘۔ یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس نے پاکستانی اداکاروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا اس سے قبل سجل نے انسٹا پوسٹ میں ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘ سے اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ انہیں سجل کے کردار مومنہ کے حوالے سے سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟۔ سجل اور احد کی شادی 14 مارچ کو ابوظہبی کےخوبصورت ضیاء نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں فیملی کے افراد کےعلاوہ شوبز سےسجل کی قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔