تازہ ترین

سال2021کے بعد یورپی شہریوں کوویزا لیکربرطانیہ آناہوگا

سال2021کے-بعد-یورپی-شہریوں-کوویزا-لیکربرطانیہ-آناہوگا

ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ جنوری سال2021 سے یورپی باشندوں کو ویزا لے کر برطانیہ آنا ہوگا، تاہم پہلے سے مقیم 34لاکھ یورپی باشندوں کو برطانیہ بدر نہیں کیا جائے گا۔ برطانوی پارلیمنٹ سے 60 ویں خطاب کے دوران برطانیہ کی 93 سالہ ملکہ الزبتھ دوئم کا کہنا تھا کہ جنوری سال 2021 سے یورپی باشندوں کو ویزا لے کر برطانیہ آنا ہوگا، یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد نئے امیگریشن قوانین نافذ ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے مقیم 34 لاکھ یورپی باشندوں کو برطانیہ بدر نہیں کیا جائے گا، دیکھا جائے گا کہ برطانیہ آنے کے خواہش مند برطانیہ کے لئے کتنے کار آمد ہیں، برطانوی حکومت عالمی امور میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ملکہ الزبتھ کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے باوجود قیام امن کیلئے ہمارا کردار اہم ہوگا، حکومت یورپی یونین کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دے گی۔ ملکہ برطانیہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی 31اکتوبر سے نافذ العمل ہوگی۔ ملکہ کی تقریر کی اہمیت ملکہ برطانیہ کی تقریر اسٹیٹ اوپنگ آف پارلیمنٹ نامی تقریب کا حصہ ہوتی ہے، جو کہ نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر منعقد کی جاتی ہے۔ اس تقریب کا آغاز ایک جلوس سے ہوتا ہے، جس میں ملکہ برطانیہ بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر تک کا سفر کرتی ہیں۔ برطانوی اراکین پارلیمان کو ہاؤس آف لارڈز کے عہدیدار، جنھیں بلیک راڈ کہا جاتا ہے، طلب کرتے ہیں۔ دارالعوام میں داخل ہونے سے قبل بلیک راڈ دروازے بند کر دیتے ہیں اور ایسا کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دارالعوام بادشاہت سے آزاد ہے۔ بعد ازاں تقریر شروع ہونے پر ملکہ ان قوانین کا تعین کرتی ہے جو حکومت کو پارلیمان سے منظور کروانا ہوتے ہیں۔ کنونشن کے تحت ملکہ ہاؤس آف لارڈز میں ممبران پارلیمنٹ اور دیگر معززین کی موجودگی میں ان کا اعلان کرتی ہیں۔ سال میں ایک بار ؟ یہاں یہ بات بھی واضح ہے کہ عام طور پر  ملکہ کی تقریر سال میں ایک مرتبہ ہوتی ہے تاہم 21 جون 2017 کے بعد سے اب تک ملکہ نے کوئی تقریر نہیں کی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم ٹریزامے بریگزٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے 2 سال پر محیط پارلیمانی سیشن کا انعقاد چاہتی تھیں۔ تقریر لکھنے والا ون؟ ملکہ برطانیہ کی تقریر حکومتی وزیر لکھتے ہیں اور ملکہ ہاؤس آف لارڈز میں اسے پیش کرتی ہیں۔ یہ تقریر کتنی لمبی ہوگی اس بات کا  دارومدار مجوزہ قوانین اور دیگر اعلانات پر ہوتا ہ، جو ملکہ کو اپنی تقریر میں کرنے ہوتے ہیں، تقریر میں زیادہ تر خارجہ پالیسی وغیرہ اور دیگر قانون سے متعلق ہوتے ہیں اور اس کا دورانیہ عموماً 10 منٹ طویل ہوتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں