سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کارروائی کیخلاف دائر درخواست میں وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوفریق بنایا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نےغیرقانونی طور پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کر رکھی ہے، یہ عدالت نہیں ہے کمیشن کے پاس توہین کمیشن کی کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اس کیس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہےجو غیر قانونی ہے،جیل میں خفیہ ٹرائل آئین کے آرٹیکل چار کی خلاف ورزی ہے۔