کراچی : سابق صدر اور شریک چئیرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کورونا کاشکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے والداور سابق صدرکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، آصف علی زرداری کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے تاہم ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں ۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ا نہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔؎ https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1552563714381021184?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1552563714381021184%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F17060 واضح رہے کہ آصف علی زرداری ان دنوں دوبئی میں ہیں۔