تازہ ترین

سابق صدرآصف زرداری اور حمزہ شہباز کی ملاقات آج ہوگی

سابق-صدرآصف-زرداری-اور-حمزہ-شہباز-کی-ملاقات-آج-ہوگی

سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری ایک سے 2 روز لاہور میں قیام کریں گے،آصف علی زرداری لاہور میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔ لاہور آمد پر سابق صدر زرداری وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ظہرانہ بھی دیں گے۔ حمزہ شہباز آصف علی زرداری سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کیلئے بلاؤل ہاؤس جائیں گے۔ ملاقات سے قبل دونوں رہنما ون آن ون ملاقات بھی کریں گے، ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پنجاب میں نواز لیگ کی حکومت بننے کے بعد آصف زرداری پہلی بار لاہور آئے ہیں، جہاں وہ پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی بجٹ ، ترقیاتی منصوبوں، قانون سازی اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں