سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے محمد آصف پر میچ فکسنک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف نے مجھے خود بتايا کون کون سے ميچز فکس کيے۔ سابق فاسٹ بولر شعيب اختر نے نيا پنڈورا باکس کھول ديا۔ شعیب اختر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس زمانے میں ، فرسٹ کلاس کھیلتا تھا، اس وقت ميرے ارد گرد ميچ فکسرز موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حريف ٹيم کے 11 کھلاڑيوں کے علاوہ اپنی ٹيم کے 10 کھلاڑيوں کے خلاف بھی کھيلتا تھا۔ ساتھی بولر محمد آصف پر بھی کئی ميچز ميں فکسنگ کا الزام لگايا اور کہا کہ آصف نے مجھے خود بتايا کون کون سے ميچز فکس کيے