کراچی: وہ پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں اہلیہ اورتین بچوں سمیت شہید ہوگئے تھے، ان کے بچوں کی تا حال شناخت نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے بچوں کی نماز جنازہ ادا نہیں کی جاسکی۔ زین پولانی اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں سیاسی جماعتوں کے رہنما، تاجر، صنعتکار اور عمائدین شہر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یحییٰ پولانی کے مطابق زین پولانی نے پہلے ہی وصیت کی تھی کہ ان کی نماز جنازہ عالمگیر مسجد میں اور تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے اور ہم نے ان کی خواہش پر عمل کیا ہے۔ زین پولانی کے 3 بچوں کی شناخت ابھی تک ممکن نہیں ہوسکی ہے ، تینوں بچوں کی تدفین بھی والدین کے پہلو میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سارہ اپنے تین بچوں کے ساتھ پی ایچ ڈی کے لیے برطانیہ میں مقیم تھیں، کورونا وائرس کی وجہ سے سارے تعلیمی ادارے بند ہوئے اور پاکستانیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوا تو انہوں نے بھی عید وطن میں منانے کی ٹھانی ۔