تازہ ترین

زیادتی اور قتل کے مقدمے کا ملزم — بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

زیادتی-اور-قتل-کے-مقدمے-کا-ملزم-—-بہاولپور-میں-مبینہ-پولیس-مقابلے-میں-مارا-گیا

بہاولپور میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر  یزمان کے علاقے میں 10 سال کی بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔ ابتدائی تحقیق میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے۔

 پولیس نے مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا ،  پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے فائرنگ کر دی۔

 پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو ا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں